لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل
راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹر چینج بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں مذہبی و سیاسی جماعت کے دھرنے کے باعث اورنج لائن ٹرین ،میٹرو اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
سڑکوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جب کہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹر چینج بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکول فوری طور پر بند کردیئے گئے تھے،سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق سڑکیں بند ہونے کے باعث سکول بند کر دیے گئے۔
علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل ایل بی کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 17 منٹ قبل

علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری
- ایک گھنٹہ قبل

مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے نئی تاریخ رقم کر دی
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 10 منٹ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل
13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل