مذہبی جماعت نے حالیہ دنوں لاہور سے اسلام آباد تک "غزہ مارچ" کا اعلان کیا تھا، جس کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں


اسلام آباد — وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں، تو پھر جی ٹی روڈ پر فلسطین سے محبت کے نام پر اسلام آباد کی جانب جلوس نکالنے کا جواز باقی نہیں رہا۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران غزہ پر بدترین مظالم ڈھائے گئے، بچوں کا قتل عام ہوا، اور دنیا بھر میں مظاہرے دیکھنے کو ملے — جن میں غیر مسلم ممالک کے عوام کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مگر پاکستان میں بعض افراد کو شاید اب تک اطلاع نہیں کہ جنگ ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "اب جب اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کا معاہدہ کر لیا ہے، تو یہاں فلسطین سے ہمدردی کرنے والوں نے مارچ کر کے اسلام آباد پر چڑھائی کر دی ہے۔ زیادتی یہ ہے کہ انہیں بتایا ہی نہیں گیا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے۔ فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے ہیں اور ہم احتجاج کر رہے ہیں۔"
واضح رہے کہ ایک مذہبی جماعت نے حالیہ دنوں لاہور سے اسلام آباد تک "غزہ مارچ" کا اعلان کیا تھا، جس کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
لاہور میں اورنج لائن ٹرین، میٹرو اور اسپیڈو بس سروس تیسرے دن بھی معطل رہی، جس سے شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔ مری روڈ پر ایمبولینس ٹریفک میں پھنس گئی، اور مریض کی بگڑتی حالت کے باعث اسے وہیں ڈرپ لگائی گئی۔
سیکیورٹی اقدامات کے تحت لگائے گئے کنٹینرز نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی راستے بند کر دیے، جس پر کئی مقامات پر شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 5 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 3 گھنٹے قبل
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 8 گھنٹے قبل

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 5 گھنٹے قبل

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 9 گھنٹے قبل

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 4 گھنٹے قبل

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 8 گھنٹے قبل