”ضرورت پڑنے پر سخت جواب دیا جائے گا “ ، چین کا اضافی سو فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا کو جواب
چین لڑائی سے گریز کرتا ہے مگر لڑنے سے بھی نہیں ڈرتا، چینی وزارت تجارت


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین پر اضافی سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد چین کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے یکم نومبر سے تمام چینی مصنوعات پر مزید 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور امریکی ساختہ اہم سافٹ ویئر کی برآمدات پر سخت پابندیاں لگانے کے اعلان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے واشنگٹن پر ”من مانی دوہرا معیار“ اپنائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات دوطرفہ تجارتی مذاکرات کے ماحول کو نقصان پہنچائیں گے۔
اس حوالے سے چین کی وزارتِ تجارت نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ، ”امریکی فیصلے سے چین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا اور یہ ایک دوہرے معیار کی مثال ہے“۔
وزارت نے واضح کیا کہ چین ”لڑائی سے گریز کرتا ہے مگر لڑنے سے بھی نہیں ڈرتا“ اور ضرورت پڑنے پر سخت جواب بھی دیا جائے گا۔
چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا نے حالیہ میڈرڈ تجارتی مذاکرات کے بعد سے چین کے خلاف پابندیاں بڑھائی ہیں، کئی چینی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے اور ان پابندیوں کا دائرہ کار غیر معقول انداز میں بڑھایا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، ”ہر موقع پر بلند محصولات عائد کرنے کی دھمکی دینا چین کے ساتھ تعلقات کے لیے درست طریقہ نہیں۔ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیاں درست کرے اور دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار بنائے۔“
چین نے امریکی بحری جہازوں پر خصوصی بندرگاہی فیس بھی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے واشنگٹن کی تازہ پابندیوں کے جواب میں ضروری دفاعی اقدام قرار دیا گیا ہے۔
وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھتا ہے تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر سے امریکا چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا جو موجودہ ٹیرفز سے بھی زیادہ ہوں گے۔
ٹرمپ نے چین پر تجارت میں انتہائی جارحانہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس کا برابر کا جواب دے گا۔ انہوں نے چین کی جانب سے لگائی گئی برآمدی پابندیوں کو اخلاقی بدنامی قرار دیا۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے امریکی ٹیرف سے صارفین کی الیکٹرانکس سے لے کر الیکٹرک گاڑیوں تک کے شعبے متاثر ہو سکتے ہیں، جو پہلے ہی تجارتی پابندیوں کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے، تاہم انہوں نے بعد میں اس ملاقات کو منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جبکہ چینی حکام نے تاحال اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 18 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 21 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 18 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago





