انہیں اصل شہرت شہرۂ آفاق فلم 'دی گاڈ فادر' میں کے ایڈمز کا کردار نبھا نے پر ملی


آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وُڈ اداکارہ ڈیان کیٹن 79 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں انتقال کر گئیں۔
پیپل میگزین کے مطابق اداکارہ کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال خاندان کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جب کہ اہلِ خانہ نے اس دکھ بھری گھڑی میں رازداری کی درخواست کی ہے۔
اداکارہ کے قریبی دوست نے پیپل میگزین سے گفتگو میں بتایا کہ وہ آخری لمحے تک خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور تھیں، انہوں نے اپنی زندگی ہمیشہ اپنے اصولوں اور پسندیدہ لوگوں کے درمیان گزاری۔
ڈیان کیٹن کا اصل نام ڈیان ہال تھا، وہ 1946 میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں، ان کے والد سول انجینئر اور والدہ گھریلو خاتون تھیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بیٹی پر گہرا اثر چھوڑا۔
بچپن ہی سے اداکاری اور کہانیاں سنانے کی شوقین ڈیان نے 1960 کی دہائی کے آخر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، مگر انہیں اصل شہرت فرانسس فورڈ کوپولا کی فلم ’دی گاڈ فادر‘ (1972) میں کے ایڈمز کا کردار نبھانے پر ملی، یہ فلم تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے اور اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین فلم سے نوازا گیا۔
ڈیان کیٹن نے یہ کردار ’گاڈ فادر پارٹ II ‘ (1974) اور ’گاڈ فادر پارٹ III ‘ (1990) میں بھی دہرایا، جس نے انہیں فلمی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش نام بنا دیا۔
ووڈی ایلن کے ساتھ ان کی فلمی شراکت داری نے بھی انہیں بے پناہ شہرت دلائی، انہوں نے ’پلے اِٹ اگین، سیم‘ (1972)، ’سلیپر‘ (1973) اور ’لوو اینڈ ڈیتھ‘ (1975) میں کام کیا، لیکن ان کی کامیابی کی اصل وجہ ’اینی ہال‘ (1977) بنی، جس میں ان کی بے ساختہ اور دلکش اداکاری پر انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بعد ازاں انہوں نے ’لکنگ فار مسٹر گُڈبار‘ (1977)، ’ریڈز‘ (1981)، ’شوٹ دی مون‘ (1982) اور ’دی لٹل ڈرمر گرل‘ (1984) سمیت کئی متاثرکن کردار نبھائے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago






