Advertisement

20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے آج 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تیاریاں مکمل، 7 اسرائیلی یرغمالی ہلال احمر کے سپرد

حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ پہنچ گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Oct 13th 2025, 10:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے  آج  2 ہزار  فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی  تیاریاں مکمل، 7 اسرائیلی یرغمالی ہلال احمر کے سپرد

غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں حماس نے 7 یرغمالی ہلال احمر کے حوالے کر دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں، فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں، 1966 فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے بعد غزہ کے النصر ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مغویوں کو رہائی ملتے ہی فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد رہائی کے مقام کے قریب جمع ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمت اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر جا رہے ہیں۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ مغویوں کی واپسی کے بدلے میں اسرائیل 250 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے 1700 سے زائد ایسے قیدی جن پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا، رہا کیے جائیں گے، ان میں تقریباً دو درجن بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، امدادی سامان سے بھرے ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی کارروائی کے باعث جن فلسطینیوں کو جنوب کی طرف بےدخل کیا گیا تھا، وہ واپس شمالی غزہ جا رہے ہیں تاہم وہاں پہنچنے پر وہ تباہی کے مناظر دیکھ رہے ہیں کیونکہ غزہ شہر ملبے کے ڈھیر میں بدل چکا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔

Advertisement
سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے

سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

  • an hour ago
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے

  • 2 hours ago
غزہ امن معاہدہ اجلاس، وزیراعظم خصوصی دعوت پر مصر روانہ

غزہ امن معاہدہ اجلاس، وزیراعظم خصوصی دعوت پر مصر روانہ

  • 5 hours ago
کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور دب کر جاں بحق

کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور دب کر جاں بحق

  • 14 hours ago
لاہور : سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا

لاہور : سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا

  • 15 hours ago
دونوں استعفوں پر میرے ہی دستخط ہیں، علی امین گنڈا پور کی تصدیق

دونوں استعفوں پر میرے ہی دستخط ہیں، علی امین گنڈا پور کی تصدیق

  • 4 hours ago
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگزمکمل

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگزمکمل

  • 2 hours ago
سیکورٹی چیلنجز کے خاتمے تک فوجی کارروائی ختم نہیں ہو گی، اسرائیلی وزیر اعظم

سیکورٹی چیلنجز کے خاتمے تک فوجی کارروائی ختم نہیں ہو گی، اسرائیلی وزیر اعظم

  • 4 hours ago
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا

  • 5 hours ago
مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے  اور تجاتی مراکز کھل گئے

مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے اور تجاتی مراکز کھل گئے

  • 4 hours ago
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے،اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا، امریکی صدر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے،اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا، امریکی صدر

  • 5 hours ago
Advertisement