بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
پارلیمنٹ کی رکن اور ٹریبیونل کانگریس کی رہنما ماہوا موئترا نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ہر بھارتی خاتون کی توہین کی گئی ہے


نئی دہلی — افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں مساوی شرکت کا حق حاصل ہے، اور اس واقعے نے بھارتی خواتین کو یہ پیغام دیا ہے کہ وزیراعظم مودی ان کے حقوق کے دفاع میں ناکام ہیں۔
پرینکا گاندھی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو اس معاملے پر اپنی واضح پوزیشن پیش کرنی چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا: "بھارت کی باصلاحیت خواتین کی اس قدر تضحیک کیسے برداشت کی گئی؟"
سابق وزیر خزانہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم نے رائے دی کہ مرد صحافیوں کو اسی وقت پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کر دینا چاہیے تھا۔
پارلیمنٹ کی رکن اور ٹریبیونل کانگریس کی رہنما ماہوا موئترا نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ہر بھارتی خاتون کی توہین کی گئی ہے۔
دوسری جانب، بھارتی وزارت خارجہ نے اس معاملے میں کسی بھی سرکاری کردار کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی کہ افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کے دعوت نامے افغان قونصل جنرل (ممبئی) کی جانب سے جاری کیے گئے تھے، جو امیر خان متقی کے نئی دہلی دورے کے دوران وہاں موجود تھے۔

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 7 گھنٹے قبل

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 3 گھنٹے قبل

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- ایک گھنٹہ قبل
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 4 گھنٹے قبل

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 6 گھنٹے قبل

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 3 گھنٹے قبل