سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
گورنر نے مزید کہا کہ استعفیٰ کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے قانونی ٹیم مشاورت میں مصروف ہے


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، تاہم اس کی منظوری تک وہ بدستور وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز رہیں گے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں گورنر نے کہا کہ استعفیٰ پیر کے روز دفتر کھلنے کے بعد زیر غور آئے گا اور اسی وقت اس پر باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، علی امین کا استعفیٰ ان کے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہے، جس کی وصولی کی رسید بھی جاری کی جا چکی ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ استعفیٰ کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے قانونی ٹیم مشاورت میں مصروف ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ان کا ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، جب کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔
کیڈٹ کالج وانا میں چھپے 3 خارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری، 535 افراد کو نکالنے کا عمل جاری
- ایک گھنٹہ قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
- 11 منٹ قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 20 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مزید مہنگا ، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
- 17 منٹ قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 21 گھنٹے قبل

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 27 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے ، ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا، وزیر دفاع
- 22 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت ، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
- 4 منٹ قبل








