Advertisement

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگزمکمل

گرین کیپس نے پہلی اننگز میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف 378 رنز بنا ئے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 13 2025، 11:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگزمکمل

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز مکمل کرتے ہوئے 378 رنز بنائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کی۔ کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

Advertisement
رجحانات
Advertisement