ان کے کندھے کا کامیاب آپریشن ہوا تھا،اداکار صحت یاب ہو رہے تھے، بعدا زاں دل کی دھڑکن اچانک غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس سے انتقال ہو گیا،اسپتال ذرائع


امرتسر: بالی ووڈ کے معروف اداکار وریندر سنگھ گھمن53 سال کی عمر میںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وریندر سنگھ گھمن  امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، انہیں اسپتال میں ہی اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بھتیجے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چچا کندھے میں درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ 
جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کے کندھے کا کامیاب آپریشن ہوا تھا،اداکار صحت یاب ہو رہے تھے، بعدا زاں ان کے دل کی دھڑکن میں اچانک غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس کی وجہ ان کا انتقال ہو گیا۔
خیال رہے کہ وریندر سنگھ کا شمار بھارت کے ممتاز باڈی بلڈرز میں بھی کیا جاتا تھا انہوں نے اپنی اسی فٹنس کی بدولت فلمی دنیا میں شناخت بنائی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔
آخری بار انہوں نے سلمان خان ( salman khan ) کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 14 گھنٹے قبل

کاروبای ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب
- 10 گھنٹے قبل

550 غیر قانونی افغان شہری واپس بھیجے گئے،5 ہزار نے رضاکارانہ طور پر شہر چھوڑ دیا: لاہور پولیس
- 6 گھنٹے قبل

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 13 گھنٹے قبل

بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید، اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی فوجی تعاون زیر غور ہے،پاکستان
- 10 گھنٹے قبل

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل
دوسرا ٹی 20:جنوبی افریقی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 14 گھنٹے قبل

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 12 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل













