Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، سہیل آفریدی سے حلف لینے کی اپیل

نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینا فوری اور ناگزیر ہے، لہٰذا گزارش ہے کہ اسپیکر اسمبلی یا کسی اور مجاز شخصیت کو نامزد کر کے حلف کی کارروائی مکمل کروائی جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Oct 13th 2025, 5:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، سہیل آفریدی سے حلف لینے کی اپیل

لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام لکھا گیا خط دنیا نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

یہ خط نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے ارسال کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کر کے وزارت اعلیٰ کا انتخاب جیتا۔

خط میں یہ بھی تحریر ہے کہ 12 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے چار امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ تاہم اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کی طرف سے تاحال منظور نہیں ہوا۔

مزید کہا گیا کہ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ جب تک گورنر استعفیٰ منظور نہیں کرتے، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل آئینی طور پر ممکن نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ گورنر حلف برداری کے لیے دستیاب نہیں۔

خط کے اختتام پر مؤقف اپنایا گیا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینا فوری اور ناگزیر ہے، لہٰذا گزارش ہے کہ اسپیکر اسمبلی یا کسی اور مجاز شخصیت کو نامزد کر کے حلف کی کارروائی مکمل کروائی جائے۔

Advertisement
سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟

سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟

  • 44 minutes ago
پاک افغان سرحدی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہزاروں پوائنٹس کی کمی

پاک افغان سرحدی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہزاروں پوائنٹس کی کمی

  • 4 hours ago
وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان

  • 35 minutes ago
لاہورٹیسٹ:دوسرے روز کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 216 رنزبنالیے

لاہورٹیسٹ:دوسرے روز کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 216 رنزبنالیے

  • 2 hours ago
پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

  • 20 minutes ago
نوبیل انعام برائے معاشیات 2025: تین ماہرین کو  دینے کا اعلان

نوبیل انعام برائے معاشیات 2025: تین ماہرین کو دینے کا اعلان

  • 2 hours ago
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

  • 2 hours ago
جنوبی افریقہ میں المناک  بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

  • 24 minutes ago
برمنگھم :سابق ٹیسٹ کرکٹر 95 برس کی عمر میں  انتقال کرگئے

برمنگھم :سابق ٹیسٹ کرکٹر 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 4 hours ago
سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے  ، عظمیٰ بخاری

سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے ، عظمیٰ بخاری

  • 2 hours ago
 اگر 26 ویں آئینی ترمیم نہ ہوتی تو یحییٰ  آفریدی چیف جسٹس نہ بن پاتے،جسٹس جمال مندو خیل

 اگر 26 ویں آئینی ترمیم نہ ہوتی تو یحییٰ  آفریدی چیف جسٹس نہ بن پاتے،جسٹس جمال مندو خیل

  • 4 hours ago
 غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئےوزیراعظم مصر پہنچ گئے

 غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئےوزیراعظم مصر پہنچ گئے

  • 4 hours ago
Advertisement