پیٹر ہاؤاٹ اور فلپی اگیون نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک ٹیکنالوجی کی کامیابی بعد میں آنے والی ٹیکنالوجیز کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے، اور یوں ترقی کا تسلسل پیدا ہوتا ہے


سال 2025 کا نوبیل انعام برائے معاشیات تین ممتاز ماہرینِ معیشت — جوئیل موکیر، پیٹر ہاؤاٹ اور فلپی اگیون — کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ تینوں معاشی ماہرین بالترتیب امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، براؤن یونیورسٹی، اور فرانس کے کالج آف فرانس سے وابستہ ہیں۔ انہیں یہ اعزاز ٹیکنالوجیکل جدت اور معاشی ترقی کے باہمی تعلق پر کی گئی تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا۔
انعامی رقم، جو کہ 12 لاکھ امریکی ڈالر پر مشتمل ہے، تینوں ماہرین میں مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق، ان اسکالرز نے یہ واضح کیا کہ گزشتہ دو صدیوں میں دنیا نے تاریخ کی سب سے بڑی معاشی پیشرفت دیکھی، جس میں تکنیکی ایجادات کا کلیدی کردار رہا۔ ان کی تحقیق نے یہ باور کرایا کہ جدید ٹیکنالوجی کس طرح معیشتوں کو نئی راہوں پر ڈالتی ہے، اور کس طرح ایک ایجادات کا سلسلہ دوسری نئی ایجادات کی بنیاد بنتا ہے۔
جوئیل موکیر نے یہ تصور پیش کیا کہ ٹیکنالوجی کی بہتری نے ماضی میں نہ صرف ترقی کی رفتار کو تیز کیا بلکہ انسانی معیارِ زندگی کو بھی بہتر بنایا۔
پیٹر ہاؤاٹ اور فلپی اگیون نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک ٹیکنالوجی کی کامیابی بعد میں آنے والی ٹیکنالوجیز کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے، اور یوں ترقی کا تسلسل پیدا ہوتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ تینوں ماہرین کی پیدائش امریکہ سے باہر ہوئی، تاہم انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں امریکی جامعات سے حاصل کیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل





