Advertisement
پاکستان

سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے ، عظمیٰ بخاری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب تک ایک وزیراعلیٰ کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاتا، دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہوسکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 13th 2025, 5:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے  ، عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں وزرات اعلیٰ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب تک ایک وزیراعلیٰ کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاتا، دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟

انہوں نے حال ہی میں منتخب ہونے والے کے پی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج اسمبلی میں دعویٰ کیا کہ وہ پرچی کے ذریعے نہیں آئے، حالانکہ حقیقت میں وہ "فرشی وزیراعلیٰ" ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کسی عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں نہیں بلکہ دو خواتین کے مابین گھریلو تنازعے کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

Advertisement