محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ کے لیے 163 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی


لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین لاہو ر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جا رہے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔
پاکستان نے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اورپوری ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، جس کے کے جواب میںجنوبی افریقہ نے تعاقب کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے۔
پروٹیز کی جانب کپتان ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،ایڈن مارکرم کے بعد 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی نعمان علی کی گیند پر 17 رنز بنا کر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔
اس کے علاوہ ریان رکلنٹن 71، ٹرسٹن اسٹبز 8، ڈیوالڈ بریوس صفر اور کائل ویرینی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،جبکہ ٹونی ڈی زورزی 81 اور سینوران متھوسامی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 85 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سلمان علی آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگ :
کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیاتھا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔جس کے2 اوورز بعد 199 کے ہی اسکور پرسابق کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونےکے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کی،رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 65 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، آخری 5 وکٹیں صرف 16 رنز کے فرق سے گریں۔
محمد رضوان انفرادی اسکور میں 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 362 کے مجموعی اسکور پر 75 رنز بناکر متھوسوامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ کے لیے 163 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔
نئے آنے والے بلے باز نعمان احمد بھی اسی اوور میں ایک گیند کھیلنے کے بعد متھوسوامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر ساجد خان بھی مارکرم کو کیچ تھما بیٹھے۔ حسن علی بھی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔
378 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی نویں وکٹ گری جب شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنانے کے بعد متھو سوامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے 6، پرینیلن سبرائن نے 2 جب کہ کگیسو رابادا اور سیمن ہرمن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
- 4 گھنٹے قبل

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 3 منٹ قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 2 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 3 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
- 4 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)

