وزیر اعلی کا انتخاب :پشاور ہائیکورٹ کا گورنر فیصل کریم کو کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم
وزیر اعلی سے بغیر کسی تاخیر سے حلف لیا جائے،اگر گورنر حلف لینے سے انکار کرتا ہے تواسپیکربابر سواتی نومنتخب وزیر اعلی سے عہدے کا حلف لیں گے،عدالت

.jpg&w=3840&q=75)
پشاورہائیکورٹ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
محفوظ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف ایس ایم جسٹس عتیق شاہ نے سنایا۔
عدالتی فیصلے میں گورنر فیصل کریم کنڈی کو کل 4 بجے تک نومنتخب وزیر اعلی سے حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے،
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سے بغیر کسی تاخیر سے حلف لیا جائے،اگر گورنر حلف لینے سے انکار کرتا ہے تواسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی نومنتخب وزیر اعلی سے عہدے کا حلف لیں گے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر فیصل کریم حلف برداری کے معاملے کو مزید طوالت نہ دے،، گورنر خیبرپختونخوا اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حلف لے۔
فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفی دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔
اس سے قبل نومنتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی حلف برداری سے متعلق دائر کر دہ درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سربراہی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ میں یہ بتائیں کہ گورنر نے اس حوالے سے کیا کہا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر سرکاری دورے پر کراچی میں ہیں اور وہ کل فلائٹ کے ذریعے واپس آئیں گے۔
اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تو کیا وہ کل حلف لیں گے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر نے علی امین گنڈا پور کو طلب کیا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو ایک الگ معاملہ ہے، ہمیں یہ بتائیں کہ حلف لیں گے یا نہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گورنر کل واپس آ کر قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
عدالت نے سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یانہیں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کو آنے دیں، وہ فیصلہ کریں گے، گورنر نے عامر جاوید کو دلائل کے لیے نامزد کیا ہے۔
گورنر کے وکیل عامر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کو طلب کرنے کے بعد گورنر کراچی گئے تھے اور واپسی کے بعد وہ قانون کے مطابق اقدام اٹھائیں گے۔
عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کے لیے انتظار کریں ،کل تک وہ آجائیں تو سب ہو جائے گا، نئے وزیر اعلیٰ آنے تک پرانا وزیر اعلیٰ دفتر چلائے گا،جس پر پر عدالت نے کہا کہ وہ تو تب ہوگا جب الیکشن نہیں ہوگا، یہاں تو الیکشن ہوا ہے، دیگر جماعتوں نے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
عامر جاوید نے کہا کہ کل گورنر جب آئیں گے تو ہوسکتا ہے وہ استعفیٰ منظور کریں اور حلف لیں، حکومت کے پاس جہاز بھی ہے، اگر جلدی ہے تو جہاز بھیجیں وہ رات کو آجائیں گے۔
جس پرعدالت نے کہا کہ کیا گورنر پبلک فلائٹ سے آتا ہے، عامر جاوید نے بتایا کہ جی گورنر پبلک فلائٹ سے سفر کرتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

