چین نے پاکستان و امریکا کے درمیان معدنی نمونوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے شراکت دار ہیں اور ان کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں


چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے شراکت دار ہیں اور ان کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے کلیدی معاملات پر اعلیٰ سطحی اعتماد اور قریبی مشاورت کا رشتہ برقرار رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال جاری ہے، اور اسلام آباد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ اس کے روابط، بیجنگ کے مفادات یا دوطرفہ تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
ترجمان کے مطابق، پاکستانی قیادت کی جانب سے امریکی حکام کو دکھائے گئے نمونے دراصل مقامی مارکیٹ سے حاصل کردہ قیمتی پتھروں پر مشتمل تھے۔ انہوں نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کو یا تو غلط فہمی پر مبنی یا مکمل طور پر من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ان کا مقصد چین اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنا ہے۔
چینی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ چین کی جانب سے حالیہ ریئر ارتھ (نایاب زمینی عناصر) کی برآمد پر کنٹرول سے متعلق اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چینی حکومت اپنے برآمدی ضوابط کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق مزید مؤثر بنا رہی ہے، تاکہ عالمی امن، علاقائی استحکام، اور بین الاقوامی ذمہ داریوں جیسے عدم پھیلاؤ کے اصولوں کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 19 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 21 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- ایک دن قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- ایک دن قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- ایک دن قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- ایک دن قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 18 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 19 گھنٹے قبل








