Advertisement
پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 14th 2025, 5:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گورنر کو حکم دیا کہ وہ بدھ کے روز شام 4 بجے سہیل آفریدی سے وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر گورنر مقررہ وقت پر حلف نہ لیں، تو پھر خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اور وہ آئین کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

گورنر نے مزید کہا کہ ان کا مؤقف پہلے ہی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے، اور وہ آئینی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ رات کے دوران خیبرپختونخوا پہنچنے کی کوشش کریں گے، تاہم گورنر کے پاس سرکاری طیارہ نہ ہونے کے باعث وزیراعلیٰ سندھ سے طیارہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں گورنر نے مسکراتے ہوئے کہا، "بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں میڈیا کو نہیں بتا سکتا۔"

Advertisement
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 13 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 10 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement