مولانا نے کہا کہ اگر سرحد پر جنگ بندی ہوچکی ہے تو اب دونوں ممالک کو "زبان بندی" پر بھی غور کرنا چاہیے، خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری اشتعال انگیزی بند ہونی چاہیے


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ افغان قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور کشیدگی کے خاتمے کی خواہاں ہے۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی پاک-افغان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں اور اب بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام سے حالیہ روابط سے اندازہ ہوا ہے کہ وہ خوشگوار تعلقات کے حامی ہیں۔
مولانا نے کہا کہ اگر سرحد پر جنگ بندی ہوچکی ہے تو اب دونوں ممالک کو "زبان بندی" پر بھی غور کرنا چاہیے، خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری اشتعال انگیزی بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا کہ صرف افغان قیادت پر تنقید کافی نہیں، ہمیں اپنی کشمیر پالیسیوں پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان واقعی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے، اور اس مقصد کے لیے اب تک کیا عملی اقدامات کیے گئے ہیں؟
مولانا فضل الرحمٰن نے زور دیا کہ افغانستان سے جو توقعات رکھی جا رہی ہیں، ان کے زمینی حقائق کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی انٹیلی جنس اور دفاعی ادارے ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، جب کہ پاکستان ایک مستحکم اور تجربہ کار فوجی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ مغربی سرحد پر کسی نئے محاذ کا کھلنا، موجودہ صورتحال میں دانشمندانہ حکمتِ عملی ہو گا یا نہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے حالیہ مظاہرے سے متعلق سوال پر مولانا کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم مظاہرین سے طاقت کے استعمال کی ماضی میں بھی مذمت کی تھی اور اب بھی کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ٹی ایل پی سے معاملہ بات چیت سے حل کرے، نہ کہ جبر سے۔
خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے، لہٰذا عدالت کو چاہیے کہ وہ آئینی دائرے میں رہ کر فیصلہ کرے، نہ کہ صرف انتظامی بنیادوں پر۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 منٹ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

