ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
حکام کے مطابق، ڈیپ فیک مواد کی شناخت کے لیے فارنزک تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے، اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو متحرک کر دیا گیا ہے۔


حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، آڈیو اور ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، جعلی معلومات پھیلانے والے افراد کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، جن کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اور دیگر متعلقہ ادارے فوری گرفتاریوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق، ڈیپ فیک مواد کی شناخت کے لیے فارنزک تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے، اور اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن میں 24 گھنٹوں کے اندر جعلی اور گمراہ کن مواد ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ بار بار خلاف ورزی کی صورت میں اکاؤنٹس کو مستقل طور پر معطل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
حکومت نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ غیر تصدیق شدہ ویڈیوز یا کلپس کو شیئر کرنا بھی قابلِ سزا جرم ہے، اور اس پر کارروائی ہو سکتی ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے پر "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بیرون ملک موجود سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی بھی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، اور ان کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے متعلقہ سفارت خانوں کے ذریعے اقدامات زیر غور ہیں۔
اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والے گمراہ کن ہیش ٹیگز، ٹرول سیلز اور ان سے جڑے مالیاتی لین دین کی بھی جانچ جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت سزائیں دی جائیں گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، مریدکے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، قصور، کامونکی، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے 39 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

