میچ کا اختتام 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے دو گول سفیان خان اور ایک گول حنان شاہد نے اسکور کیا۔


ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے کھیل کے آغاز میں ایک دوسرے کے ساتھ روایتی انداز میں "ہائی فائیو" کر کے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جسے ماہرین نے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔
میچ کا اختتام 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے دو گول سفیان خان اور ایک گول حنان شاہد نے اسکور کیا۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قومی ترانوں کے احترام کے بعد ہائی فائیو کرتے ہوئے ایک دوسرے سے خیرسگالی کا اظہار کیا۔ کھلاڑی تالیاں بجاتے ہوئے ایک قطار میں آگے بڑھتے رہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے برعکس ایک مثبت پیغام گیا۔
یاد رہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے اس مظاہرے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں کرکٹ کے میدان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ نظر آیا تھا۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ (9 سے 28 ستمبر) کے دوران، 14 ستمبر کو بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا، جس پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی پھیلی تھی۔ اس کے بعد 21 ستمبر اور 28 ستمبر کو ہونے والے میچز میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
اسی طرح، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہونے والے پاکستان-بھارت میچ میں بھی، بھارتی کپتان کی جانب سے ہینڈ شیک سے اجتناب کیا گیا۔
تاہم، ہاکی کے میدان میں دونوں ملکوں کے نوجوان کھلاڑیوں نے مثالی رویہ اختیار کرتے ہوئے اس منفی روایت کو توڑا اور مثبت انداز میں ایک دوسرے کو خوش آمدید کہا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 minutes ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago




