پریسِژن فارمنگ کے ذریعے زرعی پیداوار میں 15-20 فیصد اضافے میں مدد دے گا؛فصلوں کی نگرانی، مٹی کی نمی، اور آبپاشی کے نظام کی جانچ کی سہولت فراہم کرے گا.


پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) 19 اکتوبر 2025 کو چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
سپارکو کے مطابق، یہ مشن پاکستان کے قومی خلائی پروگرام میں ایک انقلابی سنگ میل ہے، جو ملک کو شہری منصوبہ بندی، زرعی ترقی، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات کے انتظام جیسے شعبوں میں خلائی ٹیکنالوجی کی نئی سطح پر لے جائے گا۔
ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جو سینکڑوں باریک رنگی بینڈز کو ریکارڈ کرتی ہے، جس کے ذریعے سائنسدان زمین کی سطح پر موجود مواد، فصلوں کی صحت، معدنیات، آلودگی اور ماحولیاتی تغیرات کا گہرائی سے تجزیہ کر سکتے ہیں۔
بیان کے مطابق، HS-1 سیٹلائٹ:
پریسِژن فارمنگ کے ذریعے زرعی پیداوار میں 15-20 فیصد اضافے میں مدد دے گا؛فصلوں کی نگرانی، مٹی کی نمی، اور آبپاشی کے نظام کی جانچ کی سہولت فراہم کرے گا.
ماحولیاتی تبدیلیوں، شہری پھیلاؤ اور انفراسٹرکچر کی میپنگ میں کلیدی کردار ادا کرے گا؛
اور سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی میں معاون ہوگا۔
یہ سیٹلائٹ PRSS-1 (2018)، EO-1 (جنوری 2025) اور KS-1 (جولائی 2025) کے بعد پاکستان کے بڑھتے ہوئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بیڑے کا حصہ بنے گا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان کو سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع میں خودکفیل اور عالمی سطح پر مؤثر بنانا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- a day ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 days ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago
