سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
ضلع مہمند میں فتنۂ خوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے دوران بھرپور آپریشن میں 45 سے 50 شدت پسند مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے


سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فتنۂ خوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے دوران بھرپور آپریشن میں 45 سے 50 شدت پسند مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا، جبکہ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے دراندازی کی کوشش کو بروقت ناکام بناتے ہوئے ایک بڑا حملہ ٹال دیا۔ خوارج نے مبینہ طور پر سیزفائر کی صورت حال کا فائدہ اٹھا کر سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
اس سے قبل بھی 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 34 دہشت گرد مارے گئے تھے، جن کی تصدیق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں پاکستان کی جانب سے خوارج اور طالبان کے ٹھکانوں پر ہدفی کارروائیوں کے بعد، افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- ایک دن قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 2 گھنٹے قبل