باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے شارجہ جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 134 ہیروئن بھرے کیپسولز (690 گرام وزنی) برآمد کیے گئے،ترجمان


راولپنڈی:محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف) نے ملک گیر کریک ڈاؤن میں کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور 5 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.82 کلوگرام منشیات برآمد کی، جس کی مالیت 3 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 380 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ گرفتار ملزم نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دیگر کارروائیوں میں باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے شارجہ جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 134 ہیروئن بھرے کیپسولز (690 گرام وزنی) برآمد کیے گئے۔
اسی طرح اٹک کے حاجی شاہ بس اسٹاپ پر مسافر کے قبضے سے 500 گرام افیون، ملتان کے شاہ شمس تبریز ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے بیگ سے 250 گرام ہیروئن اور پنجگور کے سی پیک روڈ پر ایک فیکٹری کے قریب ٹرک سے 135 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل





