طالبان حکومت نے عبداللہ مختار کو نائب وزیر داخلہ سے ہٹا کر محمد وزیر کو مقرر کر دیا
طاقت کی مبارزت کی نشانی سمجھی جا رہی ہے، جہاں کئی سرکردہ رہنما ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں، اور فیصلے سپریم لیڈر کے دائرہ اختیار میں تبدیل ہو رہے ہیں


افغان وزارت داخلہ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے نائب وزیر عبداللہ مختار کو ان کے عہدے سے ہٹا کر محمد وزیر کو نیا نائب وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔ محمد وزیر نے اس عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وزیر تبدیلی کی تقریب میں سراج الدین حقانی خود موجود نہیں تھے، تاہم ان کے قریبی ساتھی شرکت کی۔ افغان صحافی سمیع یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ حقانی کو وزارت داخلہ کے بیشتر اختیارات سے محروم کر دیا گیا ہے، اور سب بڑے فیصلے اب ان کی مرضی کے بغیر کیے جا رہے ہیں۔ وہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ خلیل حقانی کے قتل کے بعد سراج الدین حقانی کی سیاسی حیثیت کمزور ہوئی ہے، جس کا اثر موجودہ تبدیلیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔
یہ تبدیلی طالبان کے اندرونی اختلافات اور طاقت کی مبارزت کی نشانی سمجھی جا رہی ہے، جہاں کئی سرکردہ رہنما ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں، اور فیصلے سپریم لیڈر کے دائرہ اختیار میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- ایک دن قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- ایک دن قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- ایک دن قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 4 منٹ قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- ایک دن قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 21 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 18 منٹ قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 12 منٹ قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- ایک دن قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 21 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)
