اجلاس میں فیصلہ: ملک میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کا ریاستی بوجھ ختم ہو گا
وزیراعظم نے کہا کہ واپسی کے عمل میں خصوصاً بزرگ، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے ساتھ باعزت سلوک ضروری ہے


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ بے حد تشویشناک ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد حملوں میں افغان شہری ملوث پائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے اس دراندازی کو روکنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں، مگر نتیجہ اب تک مثبت نہیں رہا۔
وزیراعظم کی صدارت میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی شریک ہوئے۔ خیبرپختونخوا نے نمائندے کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، اور وفاقی و صوبائی لیول کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانیں دی ہیں اور بھاری معاشی نقصان برداشت کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب مہمات اور سفارتی دوروں کے باوجود افغانستان میں موجودہ عناصر پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد یہ طے کریں گے کہ حکومت مزید مہاجرین کا بوجھ کب تک اٹھائے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے مل کر غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ 77 ہزار 592 افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جا چکا ہے، اور مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی سرحدی بریفنگز میں کہا گیا کہ صرف وہ افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزہ ہوگا، اور ایگزٹ پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ وطن واپسی کا عمل آسان اور تیز ہو سکے۔
اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ مہاجرین کو گیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرانا قانوناً جرم ہے، اور حکومت ایسے افراد کی نشاندہی کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ واپسی کے عمل میں خصوصاً بزرگ، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے ساتھ باعزت سلوک ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے افغانستان کی مداخلت کا بھرپور جواب دیا ہے، اور قوم ان کی کارکردگی پر فخر کرتی ہے۔
اس کے علاوہ، وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا وفاق کا اہم حصہ ہے اور وفاق صوبے کی ترقی میں مکمل تعاون کرے گا۔ واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں، افغان وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا یعقوب کریں گے، اور پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی حکام شریک ہوں گے۔

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 11 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 15 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 9 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 16 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 16 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 15 گھنٹے قبل






