ذرائع کے مطابق کابینہ کے متعدد وزرا نے پیپلز پارٹی کے نئے قائدِ ایوان کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے استعفے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا ہے، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ آج رات یا کل اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا حتمی مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر اسمبلی میں واضح اکثریت کے باعث چوہدری انوارالحق اپنے رفقا کے ہمراہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی اپوزیشن میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے متعدد وزرا نے پیپلز پارٹی کے نئے قائدِ ایوان کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئینی ماہرین کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار موجود ہے۔ اگر وہ مستعفی ہوتے ہیں تو صدر آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔ ریاستی آئین کے تحت وزیراعظم کے استعفے کے بعد 14 روز کے اندر نئے قائدِ ایوان کا انتخاب لازم ہے۔
یہ اسمبلی اب تک تین وزرائے اعظم کا انتخاب کرچکی ہے، اور موجودہ صورتحال میں چوتھے وزیراعظم کے انتخاب کی تیاری ہے۔ وزیراعظم اپنا استعفیٰ صدر آزاد کشمیر کو بھجوائیں گے۔ اگر اسمبلی سیشن میں ہے تو نئے وزیراعظم کا انتخاب فوراً کیا جائے گا، بصورت دیگر صدر 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے۔
تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی کے کل ارکان کے کم از کم 25 فیصد کے دستخطوں سے جمع کرائی جاسکتی ہے، اور اس کے ساتھ نئے وزیراعظم کا نام بھی پیش کرنا ضروری ہے۔ کوئی بھی رکن اسمبلی سیکرٹری کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا نوٹس دے سکتا ہے، جس کے بعد سیکرٹری اس کی نقل صدر اور دیگر متعلقہ ارکان کو بھیج دے گا۔
اگر تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوجائے تو اگلے چھ ماہ تک نئی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔ وزیراعظم کو کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہے، تاہم یہ اختیار تب ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جب ان کے خلاف کوئی تحریکِ عدم اعتماد زیرِ التوا نہ ہو۔
اگر صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہ کریں تو اسمبلی 48 گھنٹوں بعد خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز کے اندر عام انتخابات کرانا آئینی طور پر لازم ہوگا۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل



