Advertisement
پاکستان

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نیئر حسین بخاری اور شیری رحمان جبکہ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہونگے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اکتوبر 30 2025، 4:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج شام ایوان صدر میں ملاقات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وزراء بھی ملاقات میں شریک ہوں گے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی پارٹی وفد کے ساتھ شرکت کریں گے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نیئر حسین بخاری اور شیری رحمان جبکہ حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی ۔

بلاول بھٹو وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام سے آگاہ کریں گے۔ اور ن لیگ کو ایک بار پھر آزاد کشمیر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

Advertisement
Advertisement