سوڈان میں خانہ جنگی اور شہریوں کا قتل عام تھم نہ سکا، بڑی تعداد میں اجتماعی پھانسیاں دی جانےلگیں
سوڈانی فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورس کے درمیان مغربی کردفان میں جھڑپیں جاری ہیں


سوڈان میں خانہ جنگی اور شہریوں کا قتل عام تھم نہ سکا۔ سوڈانی فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورس کے درمیان مغربی کردفان میں جھڑپیں جاری ہیں۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق سوڈان میں جاری خانہ جنگی شدت اختیار کرگئی ہے، جبکہ مغربی دارفور کے شہر الفاشر میں انسانی المیہ سنگین صورت اختیار کرچکا ہے۔ سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں سیکڑوں شہری مارے گئے اور ہزاروں گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ریپڈ سپورٹ فورس نے الفاشر شہر پر مکمل قبضہ کرلیا ہے، جس کے بعد وہاں بڑے پیمانے پر اجتماعی پھانسیاں، نسلی بنیادوں پر قتل عام اور شہریوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا ہے کہ درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں بے گناہ شہری اور غیر مسلح افراد کو قتل کیا گیا، جن میں سیکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے دانستہ اور منظم نسل کشی کا حصہ ہیں جسے عالمی قوانین کے تحت جنگی جرم قرار دیا گیا ہے۔
سوڈانی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک کے مطابق، الفاشر میں ہونے والی تباہی کے بعد 62 ہزار سے زائد افراد صرف چار دنوں میں شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ یہ متاثرہ خاندان شمالی سوڈان کے علاقے الضحبہ میں پہنچے ہیں، جہاں وہ انتہائی ابتر حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متاثرین کو خوراک، پانی، رہائش اور طبی سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، کیونکہ دارفور کے بیشتر علاقوں میں صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ اور یورپی ممالک نے سوڈان کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بحرین میں ہونے والے ”منامہ ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ“ میں برطانیہ، جرمنی اور اردن کے وزرائے خارجہ نے سوڈان میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 12 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 9 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 10 hours ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 10 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 13 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 10 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 12 hours ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 9 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 12 hours ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 9 hours ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 13 hours ago











