سینیٹ اجلاس ایجنڈے میں مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات اور اہم قانون سازی شامل ہے، جبکہ سینیٹر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی 2 رپورٹس پیش کریں گی


اسلام آباد، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بالترتیب 4 اور 5 نومبرکو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سہ پہر 5 بجے منعقد ہوگا، صدرِ مملکت نے یہ اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔اجلاس میں قومی اہمیت کے امور، قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر بحث متوقع ہے، 5 نومبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 21 واں اجلاس ہوگا۔
علاوہ ازاں اجلاس میں بجلی، توانائی اوراقتصادی صورتحال سمیت مختلف عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا۔
اس حوالے سے سینیٹ اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ایجنڈے میں مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات اور اہم قانون سازی شامل ہے، جبکہ سینیٹر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی 2 رپورٹس پیش کریں گی،اسی طرح ایجنڈے کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے، اسی طرح سینیٹر عون عباس یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر رپورٹ ایوان میں رکھیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گے جبکہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے، اسی طرح وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیر کانسٹیبلری (تنظیمِ نو) آرڈیننس 2025 ایوان میں رکھیں گے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی نرسنگ بل اور دانش اسکول اتھارٹی بل پیش کریں گے جبکہ وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 سینیٹ میں پیش کریں گے۔

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- ایک دن قبل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- ایک دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- ایک دن قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- ایک دن قبل

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- ایک دن قبل

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل










