پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس کے مطابق متاثرہ فریقین کے بیانات کی روشنی میں واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں


لاہور: لاہور کے علاقے مصری شاہ ، فاروق گنج میں پلاٹ کا تنازع 2 افراد کی جان لے گیا۔
پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ عثمان گنج مصری شاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عبدالرحمان اور فیاض گروپ کے درمیان قبضے پر جھگڑا ہوا تو فیاض گروپ کے پتھراؤ سے عبدالرحمان ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اسی دوران عبدالرحمان کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے فیاض سمیت 2 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فیاض دم توڑ گیا۔
مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس کے مطابق متاثرہ فریقین کے بیانات کی روشنی میں واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 3 گھنٹے قبل

بنوں:سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
- 4 گھنٹے قبل

کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 21 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
- ایک دن قبل

مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ
- 21 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل













