Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سموگ / دھند پڑنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Nov 22nd 2025, 2:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔ 

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سموگ / دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد/شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی06،اسکردومنفی05، بابوسرمنفی 04 ،زیارت ، گلگت منفی 03، استور، کو ئٹہ ،قلات اور گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Advertisement