ہرمن سدھو بھارتی پنجاب کے گھروں میں ایک جانی پہچانی آواز تھے،ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو صدمے میں مبتلا کر دیاہے


پٹیالہ: بھارتی پنجاب کے مقبول گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ پٹیالہ منسا ہائی وے پر پیش آیا جہاں 37 سالہ گلوکارکام سے گھر واپس جا رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور شناخت کے قابل بھی نہ رہی اور ہرمن سدھو موقع پر ہی دم توڑ گئے,پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ ہرمن سدھو بھارتی پنجاب کے گھروں میں ایک جانی پہچانی آواز تھے،ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو صدمے میں مبتلا کر دیاہے۔
ہرمن سدھو کو شہرت ان کے سپر ہٹ گانے ’Paper Ya Pyar‘ سے ملی جو انہوں نے مشہور گلوکارہ مس پوجا کے ساتھ گایا تھا، اسی گانے نے انہیں مین اسٹریم موسیقی میں جگہ دلائی اور ان کے کیریئر کے بڑے دروازے کھول دیئے،ہرمن سدھو کی کم عمری میں موت نے فنکار برادری کو شدید جھٹکا دیا ہے۔
دوسری جانب ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت محنتی تھے اور اپنے کیریئر کے بہترین دور میں تھے۔ہرمن سدھو کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 منٹ قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل









