امتحانی مرکز کے عملے کی بے حسی،10منٹ لیٹ ہونے پر طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا
لاہور: پنجاب یونیورسٹی امتحانی مرکزکے عملے نے بےحسی کی انتہا کردی۔10 منٹ لیٹ ہونے پرتھرڈ ایئر کےطالبعلم کوامتحان میں بیٹھنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی امتحانی مرکزکے عملے کی بےحسی،10 منٹ لیٹ ہونے پرتھرڈ ایئر کے طالب علم کوامتحان میں بیٹھنے نہ دیا گیا۔طالبعلم نےگارڈ کےپاوں پکڑے منتیں بھی کیں مگر عملے کورحم نہ آیا۔طالب علم پیپر ختم ہونے تک منت سماجت کرتا رہا،فوٹیج سامنے آگئی۔
عملے اور گارڈز کی جانب سے بچے کو گالیاں بھی دیں گئیں، طالب علم کےوالدین اور وہاں موجود لوگوں کے کہنے پر بھی عملے کو رحم نہ آیا۔تھرڈ ایئر پارٹ ون کا آج مطالعہ پاکستان کا پرچہ تھا۔
وحدت روڈ پنجاب یونیورسٹی امتحانی مرکز کے عملے کی بے حسی ۔ ۔ ۔
— GNN (@gnnhdofficial) February 13, 2021
10 منٹ لیٹ ہونے پر تھرڈ ائیر کے طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے نہ دیا . . .
طالب علم گارڈ کے پاوں پکڑتا رہا #GNN #GNNUpdates #BreakingNews pic.twitter.com/OJPIiZjLX9
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں مطالعہ پاکستان کے امتحان میں امیدوار 55 منٹ تاخیر سے پہنچا، مطالعہ پاکستان کے امتحان کا کل دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ تھا،امیدوار کے امتحانی مرکز پہنچنے سے قبل 40سے زائد امیدوار پرچہ دے کر جا چکے تھے، ایک بھی امیدوار پرچہ دے کر امتحانی مرکز چھوڑ دے تو وہ سوالنامہ ساتھ لے جاتا ہے،کوئی بھی امیدوار امتحانی مرکز چھوڑ دے تو کسی اور امیدوار کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ امیدوار کے 30منٹ تاخیر سے پہنچنے میں کوئی صداقت نہیں ہے،گارڈز نے تاخیر سے آنے والے مقررہ وقت کے بعد مزید تاخیر سے آنے پر امیدوار کو روکا،متعلقہ امیدوار کو مقررہ وقت سے زیادہ تاخیر سے آنے پر قانون کے مطابق روکاگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 17 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 19 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 18 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل





