27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
27 ویں ترمیم سے نہ دستور میں بہتری آئے گی نہ عوامی مفاد کا تقاضا پورا کرے گی، حکومت مکمل طور پر عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے،سربراہ جے یو آئی


اسلام آبا: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے اس کو مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے دو روزہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم سمیت حالیہ قانون سازی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور شوریٰ نے اس ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے نہ دستور میں بہتری آئے گی نہ عوامی مفاد کا تقاضا پورا کرے گی، حکومت مکمل طور پر عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پیش کی گئی 26ویں آئینی ترمیم طویل مشاورت سے تیار ہوئی تھی، ان کے مطابق اس وقت جے یو آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری رہے اور تحریک انصاف بھی اس عمل میں شامل تھی، جبکہ ترمیم باہمی مشاورت کے مراحل سے گزری۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت کی کوشش رہی کہ آئین میں کوئی ایسی تبدیلی نہ کی جائے جس سے آئین کے بنیادی عنوان یا روح کو نقصان پہنچے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بڑے فریق کو مکمل نظرانداز کیا، ارکان کو جبری طور پر پارٹیوں سے الگ کیا اور جعلی اکثریت بنا کر ترمیم منظور کروائی، جو پارلیمانی اور جمہوری روایات کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ حکومت کی عزت میں اضافہ ہوا اور نہ ہی وہ قوتیں سرخرو ہوئیں جو اس ترمیم کو لانا چاہتی تھیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے معاملے میں حکومت کا فرض تھا کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیتی، مگر ایسا نہیں ہوا۔
مولانا کے مطابق حکومت کی مقبولیت پہلے ہی تیزی سے گر رہی ہے اور اس ترمیم کے لیے اراکین کے ہاتھ موڑ کر دو تہائی اکثریت کا تاثر دیا گیا، جو حقیقت میں ایک مصنوعی اور دباؤ پر مبنی اکثریت تھی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- an hour ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

اسلام آباد کچہری دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،سہولت کار کا اعترافی بیان آ گیا
- 4 hours ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 3 hours ago

معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا
- 4 hours ago

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 2 hours ago

بنوں : سیکیورٹی فورسزکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 hours ago

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 2 hours ago

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 4 hours ago

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 4 hours ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 4 hours ago

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 4 hours ago








