اگر حالات بگڑتے ہیں تو سری لنکا کے اہم ہوائی اڈے سے پروازیں جنوبی بھارت کے تربنڈرم یا کوچین ایئرپورٹس پر منتقل کی جا سکتی ہیں،ایوی ایشن حکام


کولمبو: سری لنکا میں سائیکلون ’’ڈِٹواہ‘‘ نے طوفانی بارشوں کے ساتھ تباہی مچاتے ہوئے کم از کم 46 افراد کی جان لے لی اور 23 افراد لاپتا ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سری لنکا کے مختلف حصوں میں جمعہ کے روز آئے سائیکلون ڈِٹواہ نے شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر (تقریباً 11.8 انچ) سے زائد بارش ہوئی، جس کی وجہ سے مشرقی اور وسطی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفان آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
اس حوالے سے سری لنکن محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 43,991 افراد کو اسکولوں اور دیگر عوامی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا، جن میں چھتوں پر پھنسے ہوئے خاندان بھی شامل ہیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے ایمرجنسی آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ایس دھرم وکرما نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا، ’ہم سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن کچھ دیہات تک رسائی لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے مشکل ہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ سب کو محفوظ مقام پر پہنچایا جا سکے۔‘
مزید برآں، پورٹس اینڈ سول ایوی ایشن کے وزیر انورا کروناتھی لیکے نے بتایا کہ اگر حالات بگڑتے ہیں تو سری لنکا کے اہم ہوائی اڈے سے پروازیں جنوبی بھارت کے تربنڈرم یا کوچین ایئرپورٹس پر منتقل کی جا سکتی ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسقط، دبئی، نئی دہلی اور بنکاک سے آنے والی چھ پروازیں پہلے ہی کولمبو کے بندرائیک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے موڑ دی گئی ہیں۔
علاوہ ازاں سائیکلون کے باعث اسکول بند، ریل خدمات معطل، اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج نے بھی تجارت جلد ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل




