سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
رواں سال ہالی وڈ فلموں نے بھی خوب بزنس کیا اور دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فلم فنڈز بھی اہل افراد کو نہ مل سکے


ویب ڈیسک: سال2025بھیپاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا، اس سال معمول سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن چند کے علاوہ کوئی بھی فلم خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال تیرہ سے زائدپاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں ان میں اردو اور پنجابی فلمیں شامل ہیں جبکہ چند پشتو فلمیں بھی سینما گھروں کی زینت بنیں لیکن دیکھنے والوں نے چند فلموں کے علاوہ باقی کسی میں بھی زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
سال دوہزار پچیس میں ’لو گرو‘،’ باپ‘،’دیمک ‘،’نیلوفر‘،’ مارشل آرٹس‘،’ کبیر‘،’ قلفی‘، ’لمبی جدائی‘،’ تیری میری کہانیاں‘،’ عشق لاہور‘، ’اینا نوں رہنا سہنا نہیں آئندا‘، ’ویلکم ٹو پنجاب اور دیگر ریلیز ہوئیں، جن میں سے ’لو گرو‘،’ دیمک‘،’ عشق لاہور‘ اور’ مارشل آرٹس‘ کو دیکھنے والوں نے کسی حد تک پسند بھی کیا ۔
اس حوالےسےفلم انڈسٹری سے جڑی شخصیات نے کہا کہ اب فلم بینوں کا ذہن تبدیل ہو چکا ہے وہ روایتی کہانیوں سے تنگ آگئے دور جدید کے ساتھ ٹیکنالوجی اور مضبوط اسکرپٹ بہت ضروری ہے۔
سال دو ہزار پچیس میں خطیر سرمائے سے فلمیں بنانیوالے ڈائریکٹر پروڈیوسرز بھی مایوس دکھائی دئیے انہوں نے بھی انڈسٹری کی بحالی کو مشکل قرار دیدیا، فلم انڈسٹری کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز کا بھی اعلان کیا گیا لیکن وہ بھی دعووں تک ہی محدود رہا، فلم ساز، پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے۔
دوسری جانب ہالی وڈ کی فلموں نے بھی خوب بزنس کیا اور دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فلم فنڈز بھی اہل افراد کو نہ مل سکے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 12 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 12 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 6 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 16 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago








