Advertisement

امریکا کی وینزویلا پر حملے کی تصدیق ، صدر اوراہلیہ کوگرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا،ٹرمپ

یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے کی گئی، کچھ دیر بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، آپ کی توجہ کا شکریہ،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 3rd 2026, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کی وینزویلا پر حملے کی تصدیق ، صدر اوراہلیہ کوگرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا،ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پر فضائی حملوں کے بعد امریکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پیلٹ فارم پر جاری کر دہ بیان میں ٹرمپ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اور اس کے اہم لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں۔

بیان میں ٹرمپ نےمزید کہا کہ یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے کی گئی، کچھ دیر بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، آپ کی توجہ کا شکریہ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔ وینزویلا کی حکومت نے ملک میں امریکی حملوں کی تصدیق کردی تھی۔
May be an image of text that says 'Donald J. Trump @realDonaldTrump + The United States of America has successfully carried out a large scale strike against Venezuela and its leader, President Nicolas Maduro, who has been, along with his wife, captured and flown out of the Country. This operation was done in conjunction with U.S. Law Enforcement. Details to follow. There will be a News Conference today at 11 A.M., at Mar-a-Lago. Thank you for your attention to this matter! President DONALD J. TRUMP'

رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔

حملوں کے بعد وینز ویلا کے صدر نیکولس مادورو نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے گا۔

دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کےدفاعی ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایاگیا ہے اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں،جبکہ وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع کرنے کی غیرمصدقہ اطلاعات آئی ہیں۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 9 منٹ قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 5 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 7 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 6 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement