امریکا نے وینزویلا پر حملہ کردیا، دارالحکومت کراکس دھماکوں سے گونج اٹھا،ایمرجنسی نافذ
صدر نیکولس مادورو نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے گا،رپورٹس


کراکس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکی فضائیہ نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس اور کئی ریاستوں پر فضائی حملے کردیے ہیں جس میں ملک کی اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملوں کے بعد وینزویلا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملوں کو حکم دے دیا ہے، دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔
شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اُڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد امریکی دھمکیوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد وزیر دفاع سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے،جبکہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، وینزویلا کی بکتربند گاڑیوں کا صدارتی محل کے گرد گشت کررہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے گا۔
دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کےدفاعی ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایاگیا ہے اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں،جبکہ وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع کرنے کی غیرمصدقہ اطلاعات آئی ہیں۔
علاوہ ازاں کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس وقت کاراکاس پر بمباری ہو رہی ہے اور فوری عالمی اجلاس کا مطالبہ کیا، تاہم انہوں نے اپنے دعووں کی مزید تفصیل نہیں دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ نے وینزویلا کے پانیوں میں آنے جانے والے تمام پابندی زدہ جہازوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جبکہ پابندیوں میں توسیع اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں درجنوں بحری اہداف پر حملے بھی کیے گئے۔

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہرہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل

عوام کیلئے خوشخبری،صوبائی حکومت نے 6فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ایران پر حملے کا خدشہ ،متعددیورپی ایئر لائنز کی مشرقِ وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل
- 6 گھنٹے قبل
ہمارے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلیاں کن بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتی ہیں؟: ماہرین نے بتا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور:نجی ہوٹل میں آگ لگنےسے 2 افرادجاں بحق، 5 افراد زخمی، 275ریسکیو
- 4 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج
- 6 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، آج بھی ہزاروں روپے مہنگا
- 4 گھنٹے قبل

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 4 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ : ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ
- 5 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)



