بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات مسترد،پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت تمام ضروری اقدامات کرے گا،دفتر خارجہ
بھارت کی ماورائے سرحد قتل اور پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں تشویشناک ہیں، بھارتی طرزِ عمل ہندوتوا، پرتشدد حامیوں سے مطابقت رکھتا ہے،ترجمان


اسلام آباد:پاکستان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے
کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی معاہدہ ہے جو نیک نیتی کے ساتھ باہمی رضا مندی سے طے پایا۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی کسی بھی یکطرفہ خلاف ورزی سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچے گا اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کا دعویٰ کرنے والے ملک کے طور پر اس کی ساکھ پر سوال اٹھے گا،پاکستان معاہدے کے تحت جائز حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو میں ترجمان نے مزید کہا کہ نئی دہلی ایک بار پھر ایک ایسے ہمسایہ ملک کے طور پر اپنے تشویشناک ریکارڈ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے جو دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے اور علاقائی عدم استحکام کا باعث بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں علاقائی عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کے فروغ میں بھارتی دستاویزی کردار سے دنیا آگاہ ہے، کلبھوشن یادیو کیس پاکستان کے خلاف منظم اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارت کی ماورائے سرحد قتل اور پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں تشویشناک ہیں، بھارتی طرزِ عمل ہندوتوا کی انتہا پسندانہ نظریہ اور پرتشدد حامیوں سے مطابقت رکھتا ہے،بھارت کشمیر پر فوجی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، پاکستان کشمیری عوام کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ مدراس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ اگر کوئی ملک جان بوجھ کر، مسلسل اور بلا ندامت دہشت گردی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہمیں اپنے عوام کے دفاع کا حق حاصل ہے

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 7 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 4 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 7 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 7 گھنٹے قبل








