Advertisement

بابر کی سست رفتار بیٹنگ سے ساتھی بلے باز پر دباؤ بڑھ جاتا ہے،ایڈم گلکرسٹ

اگر بابر اپنی فطری بیٹنگ کے ساتھ تھوڑی جارحیت شامل کر لیں تو وہ ٹیم کے لیے مزید مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں،گلکرسٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 3rd 2026, 8:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابر کی سست رفتار بیٹنگ سے ساتھی بلے باز پر دباؤ بڑھ جاتا ہے،ایڈم گلکرسٹ

سڈنی :سابق آسٹریلوی بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے پاکستانی بیٹر بابراعظم کی سست رفتار بیٹنگ کو ساتھی بلے بازوں پر دباؤ کی بڑی وجہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) میں کمنٹری کے دوران ایڈم گلکرسٹ نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ وہ پاور ہٹنگ کے لیے مشہور نہیں ہیں۔

ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ بابر کی اصل پہچان ان کی ٹائمنگ، کلاس اور تکنیکی مہارت ہے، نہ کہ لمبے چھکے لگانا۔ یہی وجہ ہے کہ ان سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہر گیند پر زبردستی باؤنڈری لگانے کی کوشش کریں،ان کا کہنا تھاکہ بابر اعظم کو محدود اوورز کی کرکٹ میں زیادہ پروایکٹو ہونا ہوگا۔ ایک گیند پر ایک رن کے تناسب سے رنز بنانا اور ساری ذمہ داری دوسرے بیٹر پر ڈال دینا ٹیم کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ 

ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ بابر کو چاہیے کہ وہ حالات کے مطابق کھیل کو آگے بڑھائیں، اسٹرائیک روٹیٹ کریں اور موقع ملنے پر گیپس میں شاٹس کھیل کر دباؤ کم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بابر اپنی فطری بیٹنگ کے ساتھ تھوڑی جارحیت شامل کر لیں تو وہ ٹیم کے لیے مزید مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 3 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 days ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 4 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 2 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 3 days ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • a day ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 4 days ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 days ago
Advertisement