عدالتی اجازت کے بغیر یوٹیوب چینل پر ولاگنگ کرنا غیر قانونی ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ درخواست دینا لازمی ہے،عدالت


ویب ڈیسک:معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے 16 جنوری کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے ڈکی بھائی سے کہا کہ عدالتی اجازت کے بغیر یوٹیوب چینل پر ولاگنگ کرنا غیر قانونی ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ درخواست دینا لازمی ہے۔
جس پر ڈکی بھائی نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے گزشتہ سماعت میں جمع کرائے گئے حلف نامے کے ذریعے اجازت حاصل کر لی تھی۔
تاہم عدالت نے واضح کیا کہ کوئی شخص خود کو اجازت نہیں دے سکتا، یہ اختیار صرف عدالت کے پاس ہے۔
عدالت نے ڈکی بھائی سے پوچھا کہ کیا وہ وی لاگنگ نہیں کرنا چاہتے، جس پر ڈکی بھائی کے وکیل نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کس چیز کی اجازت لی جائے اور یہ کہ وہ اپنے چینل پر وی لاگ کر ہی نہیں رہے۔
اس پر عدالت نے واضح کیا کہ ڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل مقدمے کا مال ہے اور این سی سی آئی اے (NCCIA) نے اسے ضبط کر رکھا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وی لاگنگ کی جا سکتی ہے، لیکن ضبط شدہ چینل سے کسی قسم کی اپ لوڈنگ غیر قانونی ہوگی۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اب کیس کی اگلی سماعت 16 جنوری کو فردِ جرم عائد کرنے کے مرحلے پر ہوگی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 34 minutes ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 minutes ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago



