Advertisement
پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

فریقین نے مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے، بشمول علاقائی اور بین الاقوامی کثیرالجہتی مالیاتی فورمز پر باہمی حمایت بڑھانے پر اتفاق کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 5 2026، 6:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور چین کے درمیان ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں ایک دوسرے کی مکمل حمایت، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ ہوئے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صدارت کی، اس کے مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر ضارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی سطح پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، تجارت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔

مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور ان کے درمیان آہنی دوستی اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد قائم ہے۔ اس بات کا بھی نوٹس لیا گیا کہ چین۔پاکستان تعلقات کی مستحکم اور مضبوط ترقی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے غیر معمولی اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے۔

اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران چین نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کیے گئے جامع اقدامات اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو سراہا۔ چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہم خدمات اور بھاری قربانیوں کو مکمل طور پر تسلیم کیا۔

دونوں فریقین نے دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی بنیاد پر جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا اور انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں ہمہ جہت تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ چین۔پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو محفوظ اور ہموار انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

دونوں فریقین نے اپنے ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحات کو مزید ہم آہنگ کرنے اور چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی تعمیر پر اتفاق کیا، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم اور نمایاں منصوبہ ہے۔

انہوں نے صنعت، زراعت اور معدنیات کے تین کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے، گوادر بندرگاہ کی تعمیر و آپریشن کو فروغ دینے، قراقرم ہائی وے کی بلا تعطل آمدورفت کو یقینی بنانے اور پاکستان کی پائیدار ترقی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی، فنی و پیشہ ورانہ تربیت و تعلیم، اور عوامی و ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کا بھی خیرمقدم کیا، بشرطیکہ وہ چین اور پاکستان کی طے کردہ شرائط کے مطابق ہو۔

دونوں فریقین نے مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے، بشمول علاقائی اور بین الاقوامی کثیرالجہتی مالیاتی فورمز پر باہمی حمایت بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے خلائی تعاون میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستانی خلا بازوں کی جلد چین کے خلائی اسٹیشن میں شمولیت کی توقع کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خلاء کو پُرامن اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دریافت کرنے پر اتفاق کیا تاکہ معاشی و سماجی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

دونوں فریقین نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں پر مبنی جنوبی ایشیا کے علاقائی نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کا اعادہ کیا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور تمام تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چین نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع تاریخ کا ایک حل طلب مسئلہ ہے اور اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

دونوں فریقین نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے وابستگی، کثیرالجہتی نظام اور آزاد تجارت کی حمایت، اور بالادستی، دھونس پر مبنی رویّوں، دیگر ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی، ’’چھوٹے گروہوں‘‘ کی تشکیل اور بلاک سیاست کی مخالفت کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے افغان مسئلے پر قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے، عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان حکومت کو ایک جامع سیاسی فریم ورک تشکیل دینے، معتدل پالیسیاں اپنانے، ترقی پر توجہ دینے، اچھے ہمسائیگی تعلقات کو فروغ دینے اور افغانستان کو مستحکم ترقی اور عالمی برادری میں انضمام میں مدد دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں موجود تمام دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے مزید واضح اور قابلِ تصدیق اقدامات کیے جائیں جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

Advertisement
 کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج

 کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج

  • 18 hours ago
پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

  • 19 hours ago
 ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی

 ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی

  • 15 hours ago
خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

  • 13 hours ago
گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

  • 15 hours ago
سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل

  • 17 hours ago
شہریوں کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

شہریوں کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

  • 16 hours ago
 زرعی شعبے کی اصلاحات ، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج اطوار سے متعارف کرانا   اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

 زرعی شعبے کی اصلاحات ، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج اطوار سے متعارف کرانا اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

  • 19 hours ago
ماڈل و اداکارہ ثنا خان کی لاہور میں سالگرہ پارٹی،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

ماڈل و اداکارہ ثنا خان کی لاہور میں سالگرہ پارٹی،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

  • 19 hours ago
لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

  • 19 hours ago
مہنگا سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 hours ago
آپریشن سیندور میں بھارت کا منہ کالا کیا تو وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے لگ گیا، آئی ایس پی آر

آپریشن سیندور میں بھارت کا منہ کالا کیا تو وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے لگ گیا، آئی ایس پی آر

  • 18 hours ago
Advertisement