Advertisement

ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سکواڈ میں صرف 5کھلاڑی ایسے ہیں جو آسٹریلیا اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آسٹریلیا نے سڈنی میں پانچواں اور آخری ٹیسٹ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیریز پر مہر ثبت کی، جس کے بعد انگلینڈ کی تیاریوں، نظم و ضبط اور مجموعی حکمتِ عملی پر شدید تنقید شروع ہو گئ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 9th 2026, 4:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ

لندن (اے پی پی): سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 1-4کی مایوس کن شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سکواڈ میں صرف 5کھلاڑی ایسے ہیں جو آسٹریلیا اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آسٹریلیا نے سڈنی میں پانچواں اور آخری ٹیسٹ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیریز پر مہر ثبت کی، جس کے بعد انگلینڈ کی تیاریوں، نظم و ضبط اور مجموعی حکمتِ عملی پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔

اگرچہ کپتان بین سٹوکس اور ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے عہدوں پر برقرار رہنے کا امکان ہے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے سیریز کے بعد باقاعدہ جائزے کا اعلان کیا ہے، تاہم کیون پیٹرسن نے اس پر سخت ردِعمل دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پیٹرسن نے کہا کہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مجوزہ جائزے میں مفت میں مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ان کے مطابق صرف بین سٹوکس، جو روٹ، جوفرا آرچر، جیکب بیتھل اور ہیری بروک ہی ایسے کھلاڑی ہیں جو اعلیٰ سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پیٹرسن کا کہنا تھا کہ دورے سے قبل ہونے والی گفتگو، نظم و ضبط پر بحث اور اب تحقیقات سب توجہ ہٹانے کے مترادف ہیں جبکہ اصل مسئلہ ٹیم کی مجموعی اہلیت ہے، جو اس دورے میں واضح ہو گئی ہے، خاص طور پر اس حقیقت کے باوجود کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتری ۔

ایشز سیریز کے دوران کئی انگلش کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، جن میں اوپنرز زیک کراؤلی اور بین ڈکٹ، فاسٹ بولرز گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس، اور وکٹ کیپر جیمی سمتھ شامل ہیں۔

اولی پوپ کا ٹیسٹ مستقبل بھی غیر یقینی دکھائی دیتا ہے، خاص طور پر جیکب بیتھل کی شاندار ڈیبیو سنچری کے بعد۔انگلینڈ ٹیم جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے اپنی اگلی ٹیسٹ مہم کا آغاز کرے گی۔ ہیڈ کوچ میک کولم کی توجہ فی الحال محدود اوورز کی کرکٹ پر مرکوز رہے گی، کیونکہ انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فروری میں شروع ہوگا۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement