ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا،ترجمان


راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے سرکاری دورۂ عراق کے دوران عراقی فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون، مشترکہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دورے کے دوران عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعد ازاں ایئرچیف نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹاف پائلٹ محند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور فضائی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ مشترکہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا، ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کی تربیت کے شعبے میں پاک فضائیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
عراقی ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ عراقی فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سپر مشاق تربیتی طیاروں میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
ترجمان کے مطابق عراقی فضائیہ کے سربراہ نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،اس دورے سے پاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی اور فضائی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

