Advertisement

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا،آئی سی سی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 13th 2026, 6:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

دبئی:عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ  بیان کے مطابق ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے، جو مقابلوں کی شفاف اور منصفانہ نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے فیصل آفریدی کی شمولیت کو پاکستانی کرکٹ کیلئے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق  سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ مقابلوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا آئی سی سی حکام کے مطابق اگلے مرحلوں کے لیے آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ زمبابوے اورنمیبیا میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا بھر سے نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دونوں میزبان ممالک میں ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Advertisement
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 19 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 24 منٹ قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 19 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement