پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
انٹر ن شپ پروگرام نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نہایت ضروری ہیں، انٹرن شپ کے ذریعے سیکھنے، سوچنے اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں،طلبہ


ویب ڈیسک: پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 ملک کے 25 شہروں میں 27 مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں 4500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں، یہ پروگرام نوجوانوں کو قومی ترقی، فکری مضبوطی اور اعتماد فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یہ انٹرن شپ قومی ترقی کیلئے نوجوانوں کو باصلاحیت اور بااعتماد بنانے کے عزم کا مظہر ہے، 12 جنوری سے 20 فروری تک جاری رہنے والی ونٹر انٹرن شپ میں 4500 سے زائد طلبہ شرکت کر رہےہیں۔
انٹرن شپ میں شامل طلباء و طالبات کو قومی سلامتی کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیےجائیں گے، انٹرن شپ کا مقصد ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو فکری، تعلیمی اور قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت سے آگاہی کیلئے فوجی تنصیبات کے دورے بھی انٹرن شپ پروگرام کا حصہ ہیں۔ طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’پاک فوج کے انٹر ن شپ پروگرام نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نہایت ضروری ہیں، انٹرن شپ کے ذریعے سیکھنے، سوچنے اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔
طلبہ کے مطابق آئی ایس پی آر انٹرن شپ منفی پروپیگنڈاکے برعکس حقائق سے آگاہی کیلئے ایک مثبت پلیٹ فارم ہے،طلبہ نے پاک فوج سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہم سے ہیں اور ہم فوج سے ہیں۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- ایک دن قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 3 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 10 منٹ قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل










