بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جزبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے، اعلامیہ


ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے متنازعہ بیانا ت پر چیئرمین فنانس نجم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
بی سی بی کے مطابق صدر امین الاسلام نے آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت نجم الاسلام کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے، یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے شدید احتجاج اور مطالبات کے بعد کیا گیا۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ نجم الاسلام کے حالیہ بیان پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا، جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز کا بائیکاٹ بھی کیا،جبکہ کھلاڑیوں کی جانب سے مسلسل نجم الاسلام سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نظم السلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جزبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے، بی سی بی پُرامید ہے کہ کھلاڑی بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔
خیا ل رہے کہ چند روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم السلام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ورلڈکپ میں بورڈ کو کچھ نہیں ملتا، اس لیے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ میں شرکت نہ کرنے میں ہمارا کوئی نقصان نہیں البتہ کھلاڑیوں کو نقصان ہوگا کہ انہیں میچ فیس کی مد میں رقم نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کریں گے، خراب پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتے ہیں، ہم نے کبھی کھلاڑیوں کو نہیں کہا کہ پیسے واپس کر دو، جب بورڈ نہیں ہوگا توکھلاڑی کیسے رہیں گے؟

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 25 منٹ قبل





