جبکہ مقابلوں میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے

بلوچستان: سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں، فورسز نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 58 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلوں میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نےگوادر میں بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کیا، پانچوں افراد کا تعلق خضدار سے تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، صرف گزشتہ دو دن میں 70 کے قریب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ آج علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اپنے گرتے ہوئے مورال کو بچانے کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملوں… https://t.co/GhUgMr5EG5
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) January 31, 2026
ایکس پر جاری کردہ اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کی گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، صرف گزشتہ دو دن میں 70 کے قریب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ آج علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اپنے گرتے ہوئے مورال کو بچانے کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی جس کو بلوچستان کی بہادر پولیس اور ایف سی کے جانباز سپاہی مل کر ناکام بنا رہے ہیں اور اب تک 37 مزید دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔ یہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو ختم نہیں کر سکتے، ہم آخری دہشت گرد تک پیچھا جاری رکھیں گے!

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل







