Advertisement
علاقائی

شہریوں کے لیے اچھی خبر ،صوبائی حکومت نے ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

ان تعطیلات میں قومی و مذہبی ایام کے ساتھ ساتھ شہر کا روایتی اور ثقافتی تہوار بسنت بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو طویل وقفہ میسر آئے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 1st 2026, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہریوں کے لیے اچھی خبر ،صوبائی حکومت نے ایک ساتھ 5 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،پنجاب حکومت نے 4 فروری سے 8 فروری تک 5 روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تعطیلات میں قومی و مذہبی ایام کے ساتھ ساتھ شہر کا روایتی اور ثقافتی تہوار بسنت بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو طویل وقفہ میسر آئے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تعطیلات کا آغاز 4 فروری کو شبِ برات سے ہوگا، جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر قومی تعطیل منائی جائے گی،اس کے بعد 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس کے نتیجے میں لاہور کے شہریوں کو مسلسل 5 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تعطیلات کے دوران سرکاری دفاتر، اسکولز اور کالجز بند رہیں گے تاکہ شہری بسنت کی تقریبات سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

دوسری جانب طویل تعطیلات کے اعلان پر شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے،حکام نے بسنت کے دوران خصوصی طور پر پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے، کیونکہ ماضی میں ہجوم اور حادثات کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں۔

 شہری انتظامیہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے، ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ الرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement