Advertisement
پاکستان

ازبک صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد،دونوں ممالک کے مابین 28معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے ازبکستان کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا،معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 5th 2026, 9:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ازبک صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد،دونوں ممالک کے مابین 28معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی،جہاں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتو ں کا تبادلہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر ازبکستان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا معاہدہ کیا گیا، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سزا یافتہ افراد کے تبادلے کیلئے معاہدے ، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔
News Image

اسی طرح ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کا معاہدہ کیا گیا۔ 

مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے حمایت پر ازبکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاکستان اور ازبکستان کی دوستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سےقبل ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ۔ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان مصافحہ اورخوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ معزز مہمان کودورے کی دعوت وزیراعظم محمدشہبازشریف نے دی ہے،اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے ازبکستان کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ معزز مہمان نے بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اپنے وفد کا تعارف کرایا ۔ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا۔

اس سے پہلے جب ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں ملکوں کے پرچم تھامے بچوں نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ صدر شوکت مرزائیوف کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
Advertisement