اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے، پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے، افغانستان کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاک افغان یوتھ فورم کے زیراہتمام اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ماحول اور صورتحال تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں افغانستان کے تمام گروپس مل جل کر مشترکہ حکومت بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کوئی ایسا گروپ اس پوزیشن میں نہیں جو پورے افغانستان پر حکومت کر سکے، اگر ایک گروپ کابل پر قبضہ کرتا ہے اور تو دوسرا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو ایسی صورت میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کیلئے جو کر سکتے ہیں، کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک مشکل کام ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا انحصار مستحکم افغانستان پر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سپر پاورز اپنی کارروائی کر کے چلی جاتی ہیں اور نتائج ہمیں بھگتنا پڑتے ہیں، پاکستان اور افغانستان نے سپر پاورز کی کارروائیوں کے نتائج بھگتے۔ ہم افغانستان کے لئے ایک مضبوط مستقبل تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس خطے کا مضبوط معاشی مستقبل ایک مستحکم اور پرامن افغانستان پر منحصر ہے، ہماری تمام کوششیں اس جانب گامزن ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے، ہم وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط مواصلاتی روابط کے خواہاں ہیں، اسی مقصد کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ ہم نے پشاور سے مزار شریف اور پھر تاشقند تک ریلوے ٹریک کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ ہم افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ٹرکوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹس کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی دینے کا انحصار مستحکم افغانستان پر ہے کیونکہ صرف مستحکم اور پرامن افغانستان سے ہی وسطی ایشیائی ریاستوں اورخطے میں مواصلاتی رابطے ممکن ہو سکتے ہیں۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ میڈیا واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنا نکتہ نظر عوام تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور پاک افغان میڈیا کانکلیو کے انعقاد پر پاک افغان یوتھ فورم کی کاوشوں کو سراہا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کابل میں پاکستان کے سفیر اور ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کو مبارکباد پیش کی۔

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 10 گھنٹے قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 12 گھنٹے قبل


